وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی مسلم لیگ ہاؤس پسرور میں کھلی کچہری

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:00

وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی مسلم لیگ ہاؤس پسرور میں کھلی کچہری
سیالکوٹ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)وفاقی وزیرقانون و ماحولیات زاہد حامدنے مسلم لیگ ہاؤس محلہ ککے زئیاں پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے انھیں مختلف محکموں کے بارے میں شکایات اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف وفاقی اورصوبائی محکموں کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اوراس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیدارن کے علاوہ بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔