سرگودھا،کھیتوں آگ بھڑکنے سے امدادی کاروائیوں میںمصرف 3افرادجھلس کرشدیدزخمی

گیس ریفلنگ کے دوران جھلسنے والانوجوان دم توڑگیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)خوشاب روڈپرگیس ریفلنگ کے دوران جھلس کرزخمی ہونیوالاشاہدنامی نوجوان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔متوفی اسلام پورہ کارہائشی بتایاگیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ پابندی کے باوجود اندرون شہرجگہ جگہ غیرقانونی طورپرگیس ریفلنگ کاکاروبارجاری ہے،جن کے خلاف انتظامیہ کاروائی نہیں کررہی۔جس کے باعث شہرمیںکسی بھی وقت خطرناک حادثہ رونماہوسکتاہے،دریں اثناء نواحی چک نوے شمالی میںکھیتوں میں اچانک آگ بھڑکنے سے امدادی کاروائیوں میںحصہ لینے والے تین افرادجھلس کرشدیدزخمی ہوگئے،جبکہ ریسکیوٹیموں نے رات گئے طویل جدوجہدکے بعدآگ پرقابوپایا۔