صوفی بزرگ مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے 429 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا سیکو رٹی انتظامات کا جائزہ ، عرس کے دران امن و امان کو یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:27

صوفی بزرگ مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے 429 ویں سالانہ عرس کی تین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) برصغیر و پاک وہند کے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے 429 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز‘صدر مسلم لیگ نون پرویزملک نے دربار پر چادر چڑھائی۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ شالیمار کے علاقے میں حضرت سخی مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کا429 واں سالانہ عرس شروع ہو گیا جو تین روز تک جاری رہے گا جسے لاہوری میلہ چراغاں کے نام سے بھی جانتے ہیں۔

ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار پر آنے والے عقیدت مندوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں، دربار کو برقی قمقوں سے سجا یا گیا ہے، زائر ین کیلئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا زائرین دربار پر چادریں بھی چڑھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین دربار پر چراغ روشن کرکے منتیں مانگ رہی ہیںصدر مسلم لیگ نون پرویز ملک نے بھی دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی جبکہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور سی سی پی او لاہور امین وینس بھی دربار پہنچے ان کاکہنا تھا کہ عرس کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

دربار کے اندرونی اور داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعنیات رہیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سیصورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :