بی ایس ایپلائیڈ جیالوجی فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ2016 کے سالانہ امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بی ایس ایپلائیڈ جیالوجی فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ2016 کے سالانہ امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم31مارچ، دوگناہ فیس کے ساتھ06اپریل اور سہ گناہ فیس کے ساتھ13اپریل2017تک جمع کئے جاسکیںگے۔