جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں اور فوارہ آبشار کا افتتاح کردیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں اور فوارہ آبشار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار، ٹریژرار، ڈی جی انجینئرنگ، افیسران اور ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ وائس چانسلر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جامعہ کے انفراسٹکچر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق آراستہ کیا جارہا ہے۔

آج جامعہ بلوچستان ملکی کسی بھی اعلٰی تعلیمی ادارے سے کم نہیں۔ کیونکہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے ایک خوبصورت ماحول انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ انہی تعلیمی اداروں سے معاشرے میں بہتر انسانی وسائل اور علم کو فروغ دیا جاتا ہے اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء و طالبات نے ثابت کردیا کہ ہم اپنے ادارے کو ترقی و کامرانی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ کے تمام اکیڈمک سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور ترتیب شدہ شیڈول کے مطابق پایا ئے تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔ اور اس سسٹم کے دائرے میں تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اور رواں برس اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنے سمیت طلباء و طالبات کو ایک بہترین ماحول میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :