جب تک پنجا ب میں ردالفساد پر عمل در آ مد کو یقینی نہیں بنا یا جا تا ،دہشت گر دی کمی نہیں آسکتی،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:23

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)عوا می نیشنل پا رٹی تحصیل شاہرگ کے صدر چیئرمین مونسپل کمیٹی شاہرگ ملک محمد زمان ترین نے کہاہے کہ جب تک ردالفسادپنجا ب میں ردالفساد پر عمل در آ مد کو یقینی نہیں بنا یا جا تا ،دہشت گر دی کے واقعات میں کو ئی کمی نہیں آسکتی ، پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے لگے سٹالوں کو نذر آتش کرنے کو پشتون افغان تاریخ ، ثقافت ، اقدار ، روایات پر حملہ سمجھتے ہیں ، دہشت گردی کے مقامی سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہیںپہنچایا جاتا کوئی بھی آپریشن کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس دہشت گردتنظیم اور اس کے انتہاء پسند ، رجعت پسندی پارٹی ، پنجاب حکومت ، گورنر پر بار بار واضح کردیا گیا کہ پنجاب بالخصوص لاہور کے تعلیمی اداروں میں لسانی بنیادوں پر پشتونوں کو ٹارگٹ کرنے کی انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوں گے یہی عمل 71ء میں بنگالیوں کے ساتھ روا رکھا گیا آج پشتونوں کے ساتھ وہی عمل دہرایا جارہا ہے انہوں نے ان پشتون رہنماں پر واضح کردیا گیاکہ جو تخت لاہور اور رائے ونڈ اسیر ہیں کہ ان کے اتحاد میں پہلے پشتون تاجروں ، مزدوروں ، محنت کشوں پر حملے اور زد وکوب ہوتے رہے اور اب پشتون طالب علموں پر سرکار کی موجودگی میں حملے اور پشتون ثقافت کو جلایا جارہا ہے لہٰذا ان واقعات میں قوم پرست و مذہبی جماعتیں تخت لاہور اور اس کے دہشت گرد کارندوں کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے ان واقعات اور اس کے پیچھے کارفرما عوام کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ۔