تنگی کوریاک پل میں خردبرد کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں،ملوث اہلکاروں کو بے نقاب کرکے قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس دالائیں گے،رہنما جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:23

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ہرنائی کے رہنماء ملک محمد ہاشم ترین نے پریس کلب ہرنائی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرنائی سبی روڈ اسپین کے مقام اسپین تنگی کوریاک رابطہ پل میں ناقص میٹریل اور خردبرد کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہے اور ملوث اہلکاروں کو بے نقاب کرکے انہیں خلاف ڈائریکٹر نیب بلوچستان کو تمام ثبوتوںکے ہمراہ تحریری درخواست دائر کرکے قوم کی لوٹی ہوئی رقم کا پائی پائی کا حساب لے گے انہوں نے ہفتہ کو کانفرنس میں کہا کہ اسپین تنگی کوریاک پل جوکہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر ہوا مذکورہ پل میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کرکے خردبرد کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نام نہاد قوم پرست جماعت تو بہت بلند و بانگ دعویں کرتی ہے کہ ہم نے کرپشن و کمیشن کا خاتمہ کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ضلع ہرنائی میں تمام ترقیاتی منصوبے کرپشن و کمیشن کے نظر ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ اسپین تنگی کوریاک پل میں جو کرپشن کیا گیا ان کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہے اور اس سلسلے میں جلد ڈائریکٹر نیب کو ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے تمام ثبوت تحریری درخواست نیب میں دائر کرکے قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم واپس ان سے نکال کرکے دم لیںگے۔

متعلقہ عنوان :