ہرنائی ، پی پی ایچ آئی کا ٹی بی کے عالمی دن پر ریلی کا اہتمام، سیاسی و سماجی نمائندوں کی کثیرتعداد میں شرکت

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:23

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پی پی ایچ آئی ہرنائی کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی 24 مارچ کو ٹی بی کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر ریلی بھی نکالی گئی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر وطن یار خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین کی قیادت میں شہر کے مختلف شاہراہوںسے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچ گئی جہاں تقریب کا انعقاد کیا گیا ریلی میں مختلف پرائیوائٹ سکولز کے طلباء ، اساتذہ ، قبائلی معتبرین ، علماء کرام ، سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ٹی بی کے مرض اور روک تھام کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر وطن یار خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین اور مختلف سکولوں اور بی ایچ یوز کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی کا عالمی دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتاہے کہ ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے دنیا کو ٹی بی سے پاک کیا جائے گا اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام ریلی اور تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں تقریباً 16 لاکھ افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں اور ہر سال تقریباً 4 لاکھ نئے مریضوں کا مزید اضافہ ہو جاتا ہے تب دق یا ٹی بی گندگی سے پیدا ہونے والے جراثیم سے پھیلنے والا ایک متعدی مرض ہے، اگر اس کا بروقت علاج شروع نہ کروایا جائے تو متاثرہ شخص کے کھانسنے، چھینکنے یا تھوکنے سے یہ جراثیم ہوا میں شامل ہو جاتا ہے اور ایک مریض کی وجہ سے مزید 10 سے 15 افراد اس بیماری کی لپیٹ میں آ جاتے ہیںملک بھر میں اس وقت تقریباً 5 ہزار سے زائد جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی اور رورل ہیلتھ سنٹرشاہرگ میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ٹی بی کے مرض کی تشخیص کے مفت ٹیسٹ اور ایکسرے کئے جارہے ہیں اور ضلع کے تمام مراکز صحت میں ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریضوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ٹی بی اب جان لیوا مرض نہیں رہا بلکہ سو فیصد قابل علاج ہے مریض 6 ماہ مسلسل علاج سے ٹی بی سے مکمل طور پر صحت یابی حاصل کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ٹی بی اب جان لیوا مرض نہیں رہا بلکہ سو فیصد قابل علاج ہے۔

(جاری ہے)

اس مرض میں مبتلا لوگوں کو قطعاً پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ مریض کو چاہیے کہ وہ اپنے قریبی سرکاری مرکزِ صحت سے علاج کروائے تاکہ عالمی ادارہ صحت کے وضع کردہ طریقہ علاج ( ڈاٹس) کے ذریعے 6 ماہ مسلسل علاج سے اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یابی حاصل کر سکے تاہم اگر مریض چند ماہ بعد ہی علاج ترک کر دے تو پھر یہ مرض نہ صرف دوبارہ نمودار ہو جاتا ہے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور ایسا کرنے سے مریض "مزاحمتی ٹی بی کا شکار ہو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ٹی بی کا علاج کل نہیں آج ہونا چاہے انہوں نے کہاکہ ٹی بی کے مرض کی روک تھام اور علاج معالجہ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔