پنجاب اسمبلی بند ہونے کے باوجود اپوزیشن کی قراردادیں جمع کرانے کی روایت برقرار ‘ گریٹر اقبال پارک میں شہری پر تشدد بارے قرارداد جمع کرادی

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:10

پنجاب اسمبلی بند ہونے کے باوجود اپوزیشن کی قراردادیں جمع کرانے کی روایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پنجاب اسمبلی بند ہونے کے باوجود اپوزیشن نے قراردادیں جمع کرانے کی روایت برقرار رکھی‘ گریٹر اقبال پارک میں شہری پر تشدد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں تعطیل ہونے کے باوجود تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا نے گریٹر اقبال پارک میں شہری پر تشدد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی جس میں یوم پاکستان کی تقریب میں فیملی کے ہمراہ آنے والے شہری کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے قرارداد میں مزید کہا گیا کہ تشدد کے دوران متاثرہ شہری کے کمسن بیٹے کی منت سماجت کو بھی پولیس اہلکاروں نے نظر انداز کر دیاحکومت پنجاب ہر سال اربوں روپے کے فنڈز پولیس اصلاحات پر خرچ کرنے کے باوجود اسکا مثبت امیج بنانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔