صنعتی علاقوں کی تعمیراتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں، کراچی میں تعمیر ترقی کے جاری منصوبے جون تک مکمل ہوجائیں گے، اس وقت شہر میں 50 ارب روپے سے زائد کی اسکیموں پر کام ہو رہا ہے، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو
ہفتہ 25 مارچ 2017 17:43
(جاری ہے)
قبل ازیں کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم سے بہت سے امیدیں ہیں، مسائل حل ہورہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کراچی کو ایک ماڈل شہر بنایا جائے کیوں کہ یہ پاکستان کا تجارتی و صنعتی حب ہے۔
کاٹی کے صدر مسعود نقی نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو کورنگی صنعتی علاقے کے مسائل سے متعلق بریفینگ دی۔ انہوں نے کہاکہ کورنگی صنعتی علاقے میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، اس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ مسعود نقی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اصلاحات کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کام اور صنعتی علاقوں کی سکیموں کی منظوری پر وزیر بلدیات کو مبارک باد پیش کی۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات زبیر چھایا نے کہا کہ سیکٹر 23میں کام مکمل ہونے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، صنعتی علاقے کے لیے جاری ہونے والے فنڈز سے توقع ہے کہ ہمارے کچھ مسائل حل ہوجائیں گے۔ زبیر چھایا نے کہا کہ مہران ٹاؤن میں صنعتیں لگائی جا رہی ہیں اسے بھی صنعتی علاقہ قرار دیا جائے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ شہر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ کردیا گیا ہے، جن علاقوں میں انفرا اسٹرکچر نہیں ان کے لئے صرف 8 ہائیڈرنٹس کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کا 70 فیصد پانی نان ریونیو ہے، کمرشل بلنگ کو آؤٹ سورس کررہے ہیں،س گھریلوں صارفین کے بلوں کی وصولی کے لئے بھی یہی اقدامات کی جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے کا کہا گیا اور اب اس پر مشاورت جاری ہے اس کے علاوہ کے فور منصوبہ وقت پر مکمل کیاجائے گا، اس کے لئے درکار 12ہزار ایکڑ زمین میں سے دس ہزار حکومت جب کہ دوہزار ایکڑ نجی زمین حاصل کی جائے گی۔ تقریب میں کاٹی کے سینئر نائب صدر غضنفر علی خان ، نائب صدر عمر ریحان، نوید بخاری جو ہرعلی قندھاری، شجاعت علی بیگ ، ملک خدا بخش، آفتاب ٹپال سمیت کاٹی کے سابق صدور، مجلس عاملہ کے ارکان اور تاجر و صنعت کار نمائندوں نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.