20 دینی جماعتوںکا گستاخانہ مواد اقوام متحدہ میں اٹھانے کا خیر مقدم

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:25

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) 20 بڑی دینی جماعتوںورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جمعیت علمائِ اسلام ،عالمی تحریک تحفظ حرمین ،جماعت اسلامی سمیت دیگر دینی جماعتوں کے سربراہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم ممالک کے سفیروں کے منعقدہ اجلاس میں گستاخانہ مواد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اعلامیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم سفیروں کا گستاخانہ مواد کیخلاف مشترکہ اعلامیہ پورے عالم اسلام کی آواز ہے، مسلم سفیروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پوری امہ اسلام ،حضور اکرمؐ کی حرمت و وقار کے تحفظ پر متفق ہے ،مذہبی راہنمائوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ،تمام بڑی مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں نے توہین رسالت کو دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ توہین رسالت کی ناپاک جسارت سے ہر دل مسلم زخمی اور ہر آنکھ خون کے آنسو رہی ہے،یہودی و قادیانی لابی مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر دنیائے انسانیت کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتی ہے، توہین رسالت کے واقعات کے دلخراش واقعات کا سد باب نہ کیا گیا تو دنیا کا امن محض خواب بن کر رہ جائیگا،غیور مسلمان اپنا تن،من،دھن ،مال ،جان اور اولاد سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے اللہ تعالیٰ کے سچے و آخری نبی حضرت محمد ؐ کی نبوت و رسالت کیخلاف کسی بھی ناپاک جسارت کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :