200ایئرکنڈیشنڈ فیڈر بسیںفراہم کرنے پر ہم محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں ،لیگی رہنما

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:25

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمارانا راشد منہاس ،فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر نے لیگی کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈر بس سروس کے تحت200ایئرکنڈیشنڈ بسیںفراہم کرنے پر ہم وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں،یہ بسیں میٹروکے پورے روٹ پر130کلو میٹر تک کا علاقہ کورکریں گی اورروزانہ1لاکھ20ہزار مسافراس سروس سے مستفید ہوں گے، فیڈر بس سر وس ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو میٹروبس سروس تک لانے اورلیجانے کے حوالے سے انتہائی سودمندثابت ہوگی اوراس جدید فیڈر بس سروس کا شہریوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

رانا راشد نے کہا کہ اکیسویں صد ی کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تعلیم کو بنیاد بنانا ہوگا تاکہ ہمارے طالبعلم بہترین قیادت کے طور پر ابھریں اور پاکستان کو دنیا کی عظیم ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :