قبائلی علاقہ جات میں 4 ہزار 540 پرائمری سکول خدمات سرانجام دے رہے ہیں، حکام

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات میں 4 ہزار 540 پرائمری سکول خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران 157 سکول نئے تعمیر کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق حکومت کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت تعلیم کے فروغ کے لئے فاٹا میں 4ہزار 540 پرائمری سکولوں میں طلباء کو تعلیم دی جارہی ہے ۔ ان تعلیمی اداروں میں 2ہزار 692 لڑکوں جبکہ ایک ہزار 898 لڑکیوں کے سکول قائم ہیں۔ ان تعلیمی اداروں میں طلباء کو مفت کتابیں دی جاتی ہیں جبکہ ان تعلیمی اداروں میں گیارہ ہزار 296 اساتذہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں جن مین سات ہزار مرد اور 4ہزار 265 خواتین اساتذہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔