پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ نیشنل اتھلیٹکس چمپئن شپ میں فاٹا کی ٹیم بھر پو ر تیاریوں کیساتھ شرکت کرے گی

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں7سی9اپریل تک منعقدہ نیشنل اتھلیٹکس چمپئن شپ میں فاٹا کی ٹیم بھر پو ر تیاریوں کیساتھ شرکت کریںگی ۔جسکے لئے فاٹا کھلاڑیوں کے ٹرائلز 28 مارچ کو پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں لئے جائینگے۔ جس میںمختلف قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

فاٹا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مشرف خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام سات اپریل سے کراچی میں شروع ہونیوالی نیشنل اتھلیٹکس چمپئن شپ نو اپریل تک جاری رہے گی ۔جسکے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل فاٹا ٹیم تشکیل دی جائے گی۔جسکے لئے ٹرائلز 28 مارچ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد کئے جائینگے ۔انہوں نے تمام فاٹا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دس بجے تک قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کوچ زعفران آفریدی کو رپورٹ کریں ۔ اسکے علاوہ تمام کھلاڑی اپنے ہمراہ دو عدد تصاویر فاٹا کا ڈومیسائل ، فارم ب یا قومی شناختی کارٹ ضرور لائیں ۔

متعلقہ عنوان :