جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا سیاہ دور گزر چکا ہے، عوام میں میں سیاسی شعوربیدار ہو گیا ہے، اب وہ اچھے برے کا تمیز بخوبی جانتے ہیں

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و ثقافت محمود خان کا شمولیتی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم اور امورنوجواناناور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر محمود خان نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا سیاہ دور گزر چکا ہے اور عوام میں میں سیاسی شعوربیدار ہو گیا ہے اب وہ اچھے برے کا تمیز بخوبی جانتے ہیں اور ان نام نہاد سیاسی چالبازوں کے دھوکے میں آنے والے نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع سمبٹ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احمد خیل کاکا، قیوم خان ، ملک اخترعلی خان ، اور دوا خان نے بھی خطاب کیا ۔ اجتماع کے دوران عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم سرکردہ شخصیات جن میں غفران الله ، اختر خان ، زاہدخان ، محمد الله ، محمد شیر ، نواب خان ، شمشاد خان ، حبیب خان ، بخت محمد ، رشید خان ، عمران خان ، گلا ب خان لالا ،عمرزادہ ، سور عمر علی ، حبیب علی ، شیر شاہ ، رحمت علی ، کریم ، اسماعیل خان ، نوشیروان ، عثمان علی ، ارشاد علی ، رجب علی ، جان شیر خان اور امروزخان نے اپنے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی علاقے میں عوامی مسائل حل کرنے اور پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔ محمو دخان کا کہنا تھا کہ عوام اب اپنے حقوق پر سودے بازی ہونے دیں گے او رنہ ہی اے این پی ، روٹی کپڑا مکان اور اسلام کے بڑے بڑے ٹھیکیداروں کے اوچھے ہتھکنڈوں منفی نعروں میںآئیں گے ۔

محمود خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں معلومات اور عوامی خدمات تک رسائی جیسے قوانین نافذ کرکے اپنے اختیار ات عوام کو منتقل کر دئیے ہیں ، حکومتی مشینری کو براہ راست عوام کے سامنے جواب دہ بنا دیا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ صوبے میں اچھی طرز حکمرانی متعارف کرانے کے لئے سو سے زیادہ قوانین صوبائی اسمبلی سے پاس کرائے گئے ہیں ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے تبدیلی لانے کے وعدے میں سرخرو ہو گئے ہیں ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ حلقہ پی کے 84مٹہ سوات سے خان خوانین اور ڈلہ بازی کی سیاست ختم کر دی گئی ہے اور اب خدمت خلق اور صداقت پر سیاست کرنے والوں کا دور شروع ہو گیا ہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ عوام نے مفاد پرست سیاستدانوں کا خاتمہ کر دیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت روز بروز اضافہ ہونا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ صوبے کے مختلف سیاسی پارٹیوں سے کارکن مستعفی کر جوق درجوق پاکستان تحریک انصا ف میں شامل ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء الله 2018کے انتخابات میں عوام ان مسترد شدہ سیاستدانو ں کو ایک بار پھر عبرت ناک شکست سے دو رچار کرکے پاکستان تحریک انصا ف کو ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامبیاب کرائیں گے

متعلقہ عنوان :