سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی انکوائری کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ،مواد کی روک تھام اور اپ لوڈ کرنے والوں کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:21

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی انکوائری کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کا کا خیل کی سربراہی میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی انکوائری کے لئے قائم جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں گستاخانہ مواد کی روک تھام اور اپ لوڈ کرنے والوں کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں پولیس ، پی ٹی اے اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک کی انتظامیہ سے رابطہ کرے گی،ان مشتبہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں جو مبینہ طور پر انٹر نیٹ پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔جے آئی ٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر وزارت داخلہ میں جمع کرائے گی جس میں گستا خا نہ مواد اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ،ان کے خلاف کارروائی کی سفارش اور آئندہ ایسے مواد کی روک تھام سے متعلق سفارشات ہونگی۔ 

متعلقہ عنوان :