خورشید شاہ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اور5اپریل کو خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:21

خورشید شاہ کا  ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اور5اپریل کو خصوصی پروازیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیئرمین پی آئی اے سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اور5اپریل کو خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اور5اپریل کو خصوصی پروازیں چلائی جائیں۔

(جاری ہے)

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خصوصی پرواز اسلام آباد سے سکھر براستہ لاہور چار اپریل کی صبح دس بجے روانہ کی جائے،واپس کیلئے خصوصی پرواز سکھر سے اسلام آباد براستہ لاہور پانچ اپریل سہ پہر پانچ بجے چلائی جائے،کراچی سے سکھر خصوصی پرواز چار اپریل صبح دس بجے روانہ کی جائے جبکہ واپسی کیلئے خصوصی پرواز سکھر سے کراچی پانچ اپریل پانچ بجے چلانے کے انتظامات کیئے جائیں۔…(خ م)