سینیٹ اجلاس پانچ روز کے طویل وقفہ سے منگل کو شروع ہوگا

وزیراعظم کی پارٹی کے تمام سینیٹرز کو ہرصورت اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) سینیٹ کا اجلاس پانچ روز کے طویل وقفہ سے دوروز کے بعد منگل کو شروع ہوگا ایوان بالا میں 28ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے دوتہائی اکثریت نہ ہونے پر اجلاس کی کاروائی 28مارچ تک ملتوی کردی گئی تھی ، وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام سینیٹرز کو ہرصورت سینیٹ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے کی ہے اراکین کو وزیراعظم کے خصوصی پیغام سے آگاہ کردیا گیا ہے متزکرہ تاریخ کو سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے مرحلہ کو مکمل کیا جائے گا ،توقع ہے کہ سینیٹ سے بھی فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے زائد منظور کرلی جائے گی حکومت نے نئے کاوشوں کے تحت ایوان بالا سے دوتہائی اکثریت سے اس ترمیم کی منظوری تیاری کرلی ہے اجلاس سے پارلیمانی پارٹیز کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے تاکہ دوتہائی اکثریت کے پہلے ہی سے جمع کرلیا جائے وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ایوان میں دوتہائی اکثریت کی موجودگی کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اس بارے میں ،وزیراعظم کاسینیٹرز کو خصوصی پیغام سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ( اع )

متعلقہ عنوان :