سرگودھا،ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:21

سرگودھا۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی علاقہ بھاگٹاں نوالہ کے قریب نواحی چک نمبری 73جنوبی کا نوجوان محمد تیمور سلطان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سرگودہا کی طرف جارہا تھا کہ مٹھہ لک روڈ پر چک نمبری 73جنوبی کے قریب عقب سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گیا جس سے تیمور سلطان شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر فروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی اور ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :