تقریبات میں غیر ملکیوں کی شرکت کے لیے پیشگی اجازت لینے کی ہدایت

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:21

سرگودھا۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے غیر ملکیوں کو پیشگی اجازت لینے کا پابند بنائیں اور کوئی بھی غیر ملکی بلا اجازت کسی تقریب میں شرکت نہ کریں،اگر کسی تقریب میں بغیر اطلاع دیئے کوئی غیر ملکی شرکت کرے گا تو تقریب کے منتظمین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ اقدام غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا ہے۔