مردم شماری کے فرض کی انجام دہی کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا،بریگیڈیئر امجدرشید

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:12

سرگودھا۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ضلع سرگودہا میں دوسرے مرحلہ میں مردم شماری کے دوران سیکورٹی اور ٹرانسپورٹیشن کے حوالہ سے ایک اجلاس بریگیڈیئر امجدرشید کی زیر صدارت سرگودہا کینٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سہیل احمد چوہدری، آرمی فسران اور چیف ا سٹیسٹیٹیکل آفیسر قاضی منظور احمد اور انچارج سہیل احمد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں اس امر کی ضرورت پر زور دیا گیاکہ مردم شماری کے فرض کی انجام دہی کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا جس کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریڈ الرٹ رکھا جائے گا ، اجلاس میں فیلڈ سٹاف کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، اجلاس کو مزیدبتایا گیا کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلہ میں ضلع سرگودہا میں 25اپریل سے 25مئی 2017ء تک مردم وخانہ شماری کا عمل مکمل کیاجائے گا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،علاوہ ازیںاسسٹنٹ سینسس کمشنر محمد رفیق نے کہا ہے کہ مردم شماری کی ٹریننگ حاصل کرنے والا فیلڈ سٹاف شمارکندہ ‘ سرکل سپروئزراور چارج سپرنٹنڈنٹس مردم شماری کیلئے ہر قیمت پر ڈیوٹی دینے کے پابند ہوںگے ،اس میں تساہل اور غفلت برتنے والے فیلڈ سٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کہ اس نیشنل کاز میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :