پولیس نے تیز رفتاری، غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیو رکیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:45

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تھنیل پھاٹک کے قریب تیز رفتاری، غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیو رکیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر غیور عباس ٹریفک سٹاف چکوال نے استغاثہ دیا کہ گاڑی نمبریLRT/9407 جس کو ڈرائیور ملزم اخلاق ولد نواز سکنہ راولپنڈی نہایت تیز رفتاری لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالا۔ سب انسپکٹر محمد عجائب نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :