ٹی ایم اے حویلیاں اور کرایہ داروں کے درمیان تنازعہ حل نہ ہوسکا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:45

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ( ٹی ایم ای) حویلیاں اور کرایہ داروں کے درمیان تنازعہ حل نہ ہوسکا ، ٹی ایم اے حویلیاں نے چالیس سے زائد دکانوں کے کرایوں میں 300 فیصد اضافہ کر دیا ہے جسے دکانداروں نے مسترد کر دیا ہے، معاملات کے حل کیلئے آپریشن کو اے سی II سید عباسی علی شاہ نے کچھ دنوں تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے حویلیاں کی ملکیت چالیس سے زائد دکانوں کے کرایوں میں 300 فیصد اضافہ کا معاملہ شدت اختیار کر لیا جس پر دکانداروں نے عدالت جبکہ ٹی ایم اے نے دکانیں سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس پر ٹی ایم اے انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دکانیں سیل کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اے سی ٹو ایبٹ آباد سید عباس بخاری اور ڈی ایس پی حویلیاں خورشید تنولی نے مداخلت کرتے ہوئے دکانداروں کو کچھ دنوں تک کیلئے مہلت دیتے ہوئے معاہدہ کیا کہ اگر دکاندار حضرات سیکرٹری بلدیات سے کرایہ نامہ تبدیل نہ کروا سکے تو ٹی ایم اے کا مقرر کردہ کرایہ نامہ لاگو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :