کیپٹن (ر) صفدر نے اوگی سمیت دیگر علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا،مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:45

کیپٹن (ر) صفدر نے اوگی سمیت دیگر علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ سچا کر دکھایا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے اربوں روپے کے فنڈ کی منظوری ان کا عظیم کارنامہ ہے، ترقیاتی کاموں کی بدولت علاقہ پکھل، شنکیاری اور مضافات کی عوام کیپٹن صفدر کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یو سی سم الہٰی منگ کے سابق صدر اور نظریاتی ورکر ایف آر ضیاء سواتی، لیگی رہنما شبیر خان، حاجی جہانزیب خان اور ظہور السلام خان نے ہفتہ کو اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی کا اہلیان علاقہ کا دیرینہ عوامی مطالبہ تھا جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے 2013ء کے انتخابات میں عوام سے وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے انہوں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پورے ہزارہ ڈویژن سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :