سی پیک سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، راجہ فیصل زمان

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے کہا ہے کہ سی پیک سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، یوم پاکستان پریڈ میں چین سمیت دنیا کے اہم ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت سے عالمی سطح پر پاکستان مخالف قوتوں کے موقف کی یکسر نفی ہوئی ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں مقامی میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

راجہ فیصل زمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، ترقی کی سب سے بڑی علامت سی پیک منصوبہ ہے جو ملک میں معاشی انقلاب کی راہ ہموار کرنے کی بنیادی اکائی ہے۔ راجہ فیصل زمان نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرے گا، وہ وقت دور نہیں جب یہ ملک بابائے قوم قائداعظم اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا، یوم پاکستان پریڈ میں چین، سعودی عرب اور ترکی کے فوجی دستوں کی شرکت سے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے موقف کی نفی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشاء الله مسلم لیگ (ن) اس ملک کو معاشی طاقت بنا کر دم لے گی، محمد نوازشریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :