عبدالکریم خان کو ہزارہ کے کامیاب دورہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چوہدری اورنگزیب

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) قومی وطن پارٹی ہزارہ زون کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے پارٹی کے صوبائی رہنماء اور مشیر برائے وزیراعلیٰ عبدالکریم خان کو ہزارہ کے کامیاب دورہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے، عبدالکریم خان کی انتھک کاوشوں کی بدولت ایبٹ آباد سمال انڈسٹری فیز II کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، مانسہرہ میں سمال انڈسٹری اسٹیٹ کو اپ گریڈ کرنے جیسے اہم اقدامات کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹری فیز II سے جہاں ہزارہ میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، ساتھ ہی ساتھ ہزارہ مین تعمیر و ترقی کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔ چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی وطن پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو صوبہ اور صوبہ کے عوام کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، مختصر وقت میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئندہ آنے والے الیکشن میں صوبہ کے عوام کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہے، عوام آئندہ الیکشن میں ہماری جماعت کو بھرپور ووٹ دیں گے۔