ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:43

ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر سٹوڈیو میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریڈیو پاکستان سے وابستہ آرٹسٹوں، ادیبوں اور صدا کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر آصف خان کھیتران نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد اپنے پروگراموں کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان اپنے سامعین کیلئے خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے جبکہ ایبٹ آباد سٹیشن کا ہندکو ادب و زبان کے فروغ کیلئے کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا پورا عملہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہونے کیلئے شب و روز محنت کر رہا ہے جبکہ سالگرہ کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان ہفتہ ثقافت بھی منا رہا ہے۔ اس دوران ایک خصوصی میوزک شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے معروف فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :