ایبٹ آباد میں محکمہ خوراک کی کارروائی ، غیر معیاری مشروبات سے بھرا ٹرک قبضہ میں لے لیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) محکمہ خوراک ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے غیر معیاری مشروبات سے بھرا ٹرک قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد خان کی سربراہی میں اے ایف سی عظمیٰ شاہ اور فوڈ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے فوارہ چوک میں مشروب سپلائی کرنے والے ایک ٹرک کو روکا، دوران تلاشی ٹرک سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر غیر معیاری اور مضر صحت مشروب برآمد ہوئیں جسے محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد خان نے کہا کہ کسی کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، عوامی شکایات کا ہر صورت میں ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری مشروب سپلائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :