ایبٹ آباد ، گائوں کوٹھیالہ میں 7 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:43

ایبٹ آباد ، گائوں کوٹھیالہ میں 7 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) شیروان کے گائوں کوٹھیالہ میں 7 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بچے کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیروان کے گائوں کوٹھیالہ میں 7 سالہ بچہ مبشر نہانے کی غرض سے پانی گرم کرنے کیلئے بجلی کا راڈ لگا رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا، فوری طور پر بچہ کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق بچہ کی نماز جنازہ کوٹھیالہ میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بچہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :