اوگی کے نواحی گائوں دھڑہ میں کارروائی، تین مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:43

اوگی کے نواحی گائوں دھڑہ میں کارروائی، تین مشتبہ افراد گرفتار
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) اوگی کے نواحی گائوں دھڑہ کے قریب سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اوگی کے نواحی گائوں دھڑہ کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر تین غیر مقامی افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ایک کا تعلقشنکیاری کے نواحی گائوں سے بتایا جاتا ہے۔

تینوں افراد کی گرفتاری کے بعد انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق شنکیاری کے نواحی علاقہ سے تعلق رکھنے والا شخص سبزی کا کام کرتا تھا اور قریب ہی اس کی رہائش گاہ بھی تھی۔ دیگر دو افراد کے حوالہ سے ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ تفتیش کے دوران بہت سے انکشافات بھی متوقع ہیں۔