کویت سٹی کے چرچ میں ایک شخص چاقو کے ہمراہ گھس آیا، سکیورٹی فورسز نے شخص کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:19

کویت سٹی کے چرچ میں ایک شخص چاقو کے ہمراہ گھس آیا، سکیورٹی فورسز نے ..
کویت سٹی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء) :۔کویت سٹی میں ایک شخص چرچ میں اپنے چاقو کے ہمراہ گھس آیا ،جس کے باعث چرچ میں بھگدڑ مچ گئی ۔ کویت ٹائمزکے مطابق اس چرچ میں بہت سی سکیورٹی ہوتی ہے اور انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شخص مخصوص دشداشہ میں ملبوس تھا اور اس نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنا چاقو پھینک دیا۔اس شخص کا دماغی توزان درست نہیں ہے اور اسے پاگل خانے منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ عنوان :