ملتان میں ہوئی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 16:10

ملتان میں ہوئی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : سوشل میڈیا پر ملتان میں ہوئی ایک مہنگی ترین شادی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں غلہ منڈی کے تاجر نے  اپنے بیٹے کی شادی خوب دھوم دھام سے کی۔ شہر بھر میں جہاز کا استعمال کرتے ہوئے دعوتی کارڈز پھینکے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ بارات 8 لیموزین گاڑیوں میں لے جائی گئی۔ دلہا نعمان شبیر نے سونے کا ہار بھی پہنا۔ سوشل میڈیا پر نعمان کی شادی کے خوب چرچے ہوئے۔ سوشل میڈیا صارفین جہاں نعمان کی شادی کی رونقیں ملاحظہ کیں وہیں کچھ صارفین نے اتنا خرچ کرنے پر ملتان کے تاجر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :