وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا سینئر رپورٹر بشیر چوہدری کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:11

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا سینئر رپورٹر بشیر چوہدری کے بھائی کی وفات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ٹی وی چینل 24 کے سینئر رپورٹر بشیر چوہدری کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے بشیر چوہدری کے بھائی کی وفات پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرنے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :