یوم پاکستان جونیئر بریگیڈپریڈ و اسپورٹس گالاکے عظیم الشان انعقاد نے دھوم مچادی

جونیئر بریگیڈ کے کھلاڑیوں نے فوجی کرالنگ ،ہٹ واراور رولنگ ریس کے مقابلے کرکے سب کو حیران اور ششدر کردیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) وفاقی وزارت ِ داخلہ کے بھرپور تعاون کے ساتھ پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل (PSLCI)اور جونیئر بریگیڈ ڈسٹرکٹ کراچی ایسٹ کے اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں جونیئر بریگیڈ پریڈ اور اسپورٹس گالا کا عظیم الشان ، فقید المثال اور جوش ولولے سے بھر پور پریڈ اور اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا ۔

PSLCIکے چیئرمین عابدعلی ایڈووکیٹ جب مہمان خصوصی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو جونیئر بریگیڈ کے چاک و چوبند دستے کے کیڈٹ اور افسران نے شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکول سراج الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن اینڈ ڈپٹی کمانڈر جونیئر بریگیڈ شمس الدین ، اسسٹینٹ ڈائریکٹر اسکولز سلیم اعوان ، کمانڈنگ افیسر جونیئر بریگیڈ عاصم اقبال ، چیف انسٹریکٹر آفتاب عالم ، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی جونیئر بریگیڈ شیر افضل اور کمپنی کمانڈر سلیم بھٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد میں بریگیڈ کی مختلف بٹالین کے دستے میں شامل کیڈٹ اور افسران نے فوجی مارچ پاسٹ پیش کیا۔ جس کی سلامی PSLCIکے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ دیگر افسران نے وصول کی۔سلامی کے فوراً بعد کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا جن میں بوائز اینڈ گرلز کے مختلف مقابلے جنمیں ایتھلیٹکس ،ٹگ آف وار ، تائی کانڈو،کراٹے جبکہ فوجی کھیلوں میں کرالنگ ریس ،رولنگ ریس اور ہٹ وار شامل تھے جس کے دوران تیزی طرراری اور پھرتی کے ساتھ بوائز اینڈ گرلز کیڈٹ نے شرکت کی اور حاضرین کو حیران اور ششدر کردیا۔ آخر میں مہمان خصوصی PSLCIکے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ نے تمام پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں گولڈن ٹرافیاں، شیلڈزاور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :