انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اپریل سے لخکر آباد کرکٹ گرائونڈپر شروع ہوگا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) اسلامیہ ماڈل سکول سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اپریل سے لخکر آباد کرکٹ گرائونڈپر شروع ہوگا۔جسمیں ملحقہ علاقوں سے 20نجی اور سرکاری سکولوں کے طلباء بھی حصہ لیںگے ۔

(جاری ہے)

اسلامیہ ماڈل سکول کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کرکٹ سمیت،والی بال،فٹ بال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،مارشل آرٹس اور دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے ،جسمیں علاقے کے دوسرے سرکاری اور نجی سکولوں کو بھی شامل کرلیاگیا۔

سپورٹس فیسٹول کا آغازکرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا جو یکم اپریل سے شروع ہوگا۔مذکورہ سکول کے پرنسپل طواف خان زازی کے مطابق انکے ادارے میں تعلیم کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ۔ جس سے طلباء کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے بھر پور مواقع فراہم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :