قدرتی وزمینی آفات سے نبردآزماہونے کے لیے تمام محکمے ورکنگ ریلیشن شپ کوفروغ دیں‘ راجہ ارشد محمود

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاہے کہ قدرتی وزمینی آفات سے نبردآزماہونے کے لیے تمام محکموںکوورکنگ ریلیشن شپ کوفروغ دے کرایمرجنسی حالات کاسامناکرناہوگا آفات سماویٰ کامقابلہ کرنے کے لیے اداروںکوچوکس رہناہوگاشہریوں کے اندربھی شعوروآگہی کوبیدارکرناہوگا ریسکیو1122،فائیربریگیڈ،شاہرات،میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل،صحت کے محکموں کاقدرتی وزمینی آفات سماویٰ کی بحالی کے کاموںمیںبنیادی کرداررہتاہے شہری دفاع کے رضاکاروں،طلبہ اوراین جی اوزکوبھی متحرک کرکے ایمرجنسی میںان کی خدمات سے استفادہ حاصل کیاجاسکتاہے مون سون کے دوران بھی ہونے والی ایمرجنسی کے لیے بھی اداروںکوہائی الرٹ رہناہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے چیئمبرمیں منعقدہ ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میںایس پی چوہدری ذوالقرنین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،اسسٹنٹ کمشنرزراجہ نثاراحمد،مرزاعیص بیگ،راجہ محمدزاہد،ڈی ای اوز سائیں سلطان حیدر،عظمیٰ شیراز،ایم ایس ڈاکٹرطارق محمود،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،ڈاکٹرفریدکے علاوہ دیگرآفیسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںمحکموںکے سربراہان نے تجاویزبھی پیش کیںاوربریفنگ بھی دی کہ قدرتی وزمینی آفات سے نمٹنے کے لیے مشینری اورآلات انتہائی ضروری ہیںبالخصوص زلزلوںکی صورت میںملبے تلے دبے افرادکونکالنے،آگ میںگھرے ہوئے افرادکوآگ سے نکالنے،دریائوں،سیلاب کے پانی،پہاڑوںاوردرخت کی بلندی پرپھنسے ہوئے افرادکونکلانے کے لیے مشینری وآلات کی ضرورت ہوگی جس کے استعمال سے لوگوںکی جان بچائی جاسکتی ہے اس موقع پرڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاکہ تمام ااروںکومستعدی سے کام کرناہوگابوسیدہ عمارتوں کی فہرستیںمرت کریںریسکیو کاکام کرنے والے ادارے اپنی ضروریات بارے آگاہ کریںسیلاب ذدہ علاقوں کی اورسلائیڈڈعلاقوںکی نشاندہی کی جائے ہسپتالوںمیںادویات کاذخیرہ بھی موجودرہناچاہیے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میںسرکاری تعلیمی اداروںکی عمارتوںکوریلیف سنٹرزکے طورپراستعمال کیاجائے گا۔