یورپی سرمایہ کاری بینک چین میں گرین فنانس مارکیٹ پر نظریں جمائے ہوئے ہے

بینک امسال چینی منصوبوں کیلئے قریباً 540ملین امریکی ڈالر کا قرضہ دے گا ، جوناتھن ٹیلر

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:07

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) یورپی انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی ) نے چین میں ماحول سے متعلق سرمایہ کاری کیلئے امداد میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔یہ بات بینک کے ایک سینئر اہلکار نے بتائی ہے ۔یورپی یونین کے طویل المیعاد قرضہ دینے والے ادارے ای آئی بی کے نائب صدر جوناتھن ٹیلر نے کہا کہ بینک کے پاس اربن ٹرانسپورٹ جنگلات اور توانائی کی استعداد سمیت چین بھر میں ماحول سے متعلق منصوبوں کے لئے ایک مضبوط پائپ لائن زیر غور ہے اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں ان کے لئے مالی اعانت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ٹیلر کے مطابق بینک امسال چینی منصوبوں کیلئے 500ملین یورو (540ملین امریکی ڈالر ) اور 2018ء میں 500ملین یورو قرضہ دینے کا ارادہ رکھتا ہے ، گذشتہ سال بینک نے جنگلات اور توانائی کی استعداد سے لے کر8چینی منصوبوں کیلئے 298ملین یورو قرضہ دیا تھا ۔ٹیلر نے کہا کہ بینک گرین بانڈ سٹینڈر کی ’’ ہم آہنگی ‘‘ کے بارے میں چین کے مرکزی بینک کے ساتھ بھی کام کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے اور گرین فنانس کی امداد کیلئے چین اور یورپ کے درمیان قابل قبول مشترکہ معیار پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :