آسٹریلیا اور چین کا تجارت کو آزادانہ بنانے کو فروغ دینے سے اتفاق

تجارتی تحفظ ازم کم نمو کے جال سے نکلنے کی سیڑھی نہیں بلکہ اسے مزید کھودنے کا بیلچہ ہے ، آسٹریلوی وزیراعظم

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:06

آسٹریلیا اور چین کا تجارت کو آزادانہ بنانے کو فروغ دینے سے اتفاق
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے گذشتہ روز آسٹریلوی ہم منصب میلکم ٹرن بل کے ہمراہ اقتصادی و تجارتی فورم کے بارے میں چین آسٹریلیا تعاون میں شرکت کی جس کے دوران ان دونوں نے تجارتی سہولت کاری اور آزادانہ بنانے کو فروغ دینے سے اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

لی نے فورم میں کہا کہ چین منصفانہ تجارت کے جذبے پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لئے مزید مارکیٹیں کھولنے کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے۔

لی نے علاقائی جامع اقتصادی پارٹنر شپ (رسپ ) اور ایشیاء ۔ بحرالکاہل کے آزادانہ تجارتی علاقے کی تعمیر کیلئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔ٹرن بل نے کہا کہ تجارتی تحفظ ازم کم پیداواری جال سے باہر نکلنے کی سیڑھی نہیں ہے بلکہ اس کو گہرا کھودنے کے لئے بیلچہ ہے ۔لی نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک چین صحت مندانہ ترقی کو فروغ دینے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :