چین کے بوئنگ 737اور ایئر بس 320کے ہم پہلو مسافر بردار طیارے کے آزمائشی تجربے مکمل

چینی ساختہ سی 919فنی لحاظ سے اولین پرواز کیلئے تیار ہے تا ہم ابھی بعض پڑتالیں باقی ہیں ، طیارہ ساز کمپنی �ریداروں نے 500سے زائد سی 919طیارے کی خریداری کے آرڈر دے رکھے ہیں ، کمپنی کو 2000 تک کی فروخت کی توقع ہے

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:06

چین کے بوئنگ 737اور ایئر بس 320کے ہم پہلو مسافر بردار طیارے کے آزمائشی ..
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) چین کے پہلے بڑے ملکی طورپر ڈیزائن اور تعمیر کئے جانیوالے مسافر بردار جیٹ طیارے نے اہم فنی جائزے مکمل کر لئے ہیں اور یہ اپنی پہلی پرواز کے قریب تر پہنچ گیا ہے ۔یہ بات طیارہ بنانیوالی کمپنی کے ذرائع نے بتائی ہے ۔ چین بھر سے ہوابازی کے 63ماہرین پر مشتمل جائزہ کمیٹی اس بات پر رضا مند ہو گئی ہے کہ سی919اپنی پہلی پرواز کیلئے فنی طورپر تیار ہے ۔

یہ بات شنگھائی میں قائم طیارہ ساز کمپنی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا (کومک ) نے ایک محضر نامے میں بتائی ہے ۔ماہرین نے جیٹ طیارے کے ڈیزائن ، سٹرکچر اور کارکردگیوں کا جائزہ لینے کے لئے سات ٹیموں کی صورت میں کام کیا ،انہوں نے کم رفتار سے چلنے کے دوران اور عرشے پر اور لیبارٹریوں میں ان کا تجربہ کیا ، کمیٹی نے ثابت کیا ہے کہ سی919فنی لحاظ سے پرواز کرنے کے قابل ہے لیکن اڑان بھرنے سے قبل اس کو اب بھی الیکٹرومیگنیٹک، موافقت اور ٹیکسی کرنے کے تجربوں کے تابع ہے ، یہ جیٹ طیارہ 2015ء میں تعمیر کیا گیا اور کومک نے فنی جائزے سے قبل اہم سٹیٹک اور سسٹم انٹی گریشن پڑتالوں کے علاوہ عرشے پر سسٹموں کی تنصیب مکمل کی ، 150سے زائد نشستوں اور 4075کلومیٹر کی معیار رینج کے ساتھ سی 919کے بارے میں توقع ہے کہ یہ جدید ایئر بس 320اور بوئنگ کی نئی قسم 737کا مقابلہ کرے گا ، بوئنگ 737اس وقت مارکیٹ میں چھایا ہوا ہے ، چین کے پہلے علاقائی کمرشل طیارے اے آر جے 21نے جون 2016 ء میں کمرشل آپریشن شروع کیا ۔

(جاری ہے)

2016ء کے اواخر تک اکیس خریداروں نے 500سے زائد سی 919طیارے کے آرڈر دیئے ہیں اورکم از کم 2000فروخت کرنے کی توقع رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :