مری اور کوٹلی ستیاں میں گزشتہ سال بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے گھروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور گھروں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:06

مری اور کوٹلی ستیاں میں گزشتہ سال بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہ ہونے ..
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرورکی ہدایت پرڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے مری اور کوٹلی ستیاں میں گزشتہ سال بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے گھروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے اے سی مری عارف اللہ خان اور اے سی کوٹلی ستیاں محمد راشد کو فوری طور پر دونوں تحصیلوں میں الگ الگ شیف آفیسرز ، تحصیل دار اور اربن یونٹ کے نمائندوں پر مشتمل 3 رکنی ٹیمیں بنانے اور دو ہفتوں کے اندر تباہ ہونے والے گھروں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

یہ ہدایات انہوں مری اور کوٹلی ستیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس میںدیںاس موقع پر اربن یونٹ کے نمائندے نوید احسن،کوآرڈینیٹر ارشد عباسی،سی او کوٹلی ستیاں،تحصیل دار مستنصرعلی،انجینئر عرفان الحق اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی نمائندوں سے بھی مشاورت کی جائے تاکہ جلد از جلد نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو ادائیگیاں کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اس سلسلے میں واضح ہدایات ہیں کی کسی بھی شخص کی پارٹی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نقصانات کے تخمینے سے ادائیگیوں تک کے عمل کو نہایت شفاف طریقے سے مکمل کر کے حقدار کو حق اُسکی دہلیز تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :