مقبوضہ کشمیر ، قابض انتظامیہ نے حریت رہنما خان سوپوری پر کالا قانون پلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:02

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہیں چند روز قبل گرفتار کر کے سوپور تھانے میں نظر بند کیا گیا تھا جبکہ ہفتے کے روز ان پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا جس کے بعد انہیں جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کیا گیا۔ وہ انتہائی علیل ہیں لیکن اسکے باوجود ان پر کالاقانون لاگو کر کے انہیں مقبوضہ وادی سے باہر کی جیل میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :