نئی دہلی ،کشمیری حریت رہنمائوں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:02

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) کشمیری حریت رنمائوں نے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں پروفیسر عبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مسرور عباس اور مصدق عادل نے عبدالباسط سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بارے میں بھی ہائی کمشنر کو بتایا ۔ عبدالباسط نے اس موقع پر حریت رہنمائوں کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت مقصد کے حصول تک جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :