شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن پشاور زلمی کو خیرباد کہہ دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جس ٹیم میں بھی جائیں گے پشاور زلمی کے پرستار ان کے ساتھ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :