راجہ نصیر راٹھو ر کی چوہدری لطیف اکبر کو پی پی آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پیپلز ٹریڈرز ونگ آزادکشمیر کے بانی چیئرمین راجہ نصیر راٹھو رایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کو پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا صدر، چوہدری پرویز اشرف کو سینئرنائب صدر، راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری جنرل، سردار جاوید ایوب کو سیکرٹری اطلاعات ،شاہین کوثر ڈار کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سردار ضیاء القمر کو چیئرمین پی وائی او نامزد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئے نامزد عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے ہوئے قدم بہ قدم پارٹی کے بنیادی، نظریاتی، جانثارجیالے اور متحرک کارکنوں کی مشاورت سے مثبت اقدامات اٹھائیں گے اور تحریک آزادی کشمیر کو ہر طرح پر اجاگر کرنے ،ملک میں دہشت گردی ، لاقانونیت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی گراںقدر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

نصیر راٹھو رنے کہا کہ کوٹلی میں جیالوں کا جشن یہ ثابت کرتا ہے کہ لطیف اکبر، پرویز اشرف، فیصل ممتاز راٹھور، شاہین کوثر ڈار اور جاوید ایوب و ضیاء القمر منجھے ہوئے سیاسی راہنما اور انتھک پارٹی ورکر ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لاکر شبانہ روز محنت، لگن اور جدوجہد کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کو اعلیٰ اور ارفہٰ مقام تک پہنچائیں گے۔

نصیر راٹھور نے پارٹی کے سابق صدر سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین اور دیگر قیادت کی پارٹی اور تحریک آزادی کشمیر اور جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کی خاطر ہمہ وقت برسر پیکار رہنے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اورنومنتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :