گذشتہ مالی سال کے دوران خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کیلئے 12532.604ملین روپے کے فنڈز جاری ہوئے

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:24

گذشتہ مالی سال کے دوران  خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کیلئے  ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) گذشتہ مالی سال کے دوران ہائر ایجوکیشن کمشن نے خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 12532.604ملین روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں تاکہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے ۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے حکام نے کہا ہے کہ صوبہ کی مختلف یونیورسٹیوں میںدیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے اضافی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوابی میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے بھی دس ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے ۔