آئندہ سال وسیلہ تعلیم پروگرام کو ملک کے 50اضلاع تک وسعت دی جائیگی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:23

آئندہ سال  وسیلہ تعلیم پروگرام کو ملک کے 50اضلاع تک وسعت دی جائیگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کو آئندہ سال تک ملک کے 50اضلاع تک وسعت دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

’’بی آئی ایس پی ‘‘ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اس وقت ملک کے 32اضلاع کے پرائمری سکولوں کے 1.3ملین بچے پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور جون 2017ء تک اس تعداد کو 1.6ملین تک بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت ادارے کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو منتخب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کی تعلیم کے مختلف پروگراموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شرح تعلیم میں اضافہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :