وسطی چین میں سونے کی کانوں میں حادثات کے نتیجے میں 10کان کن ہلاک،متعدد زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:23

وسطی چین میں سونے کی کانوں میں حادثات کے نتیجے میں 10کان کن ہلاک،متعدد ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) وسطی چین میں سونے کی کانوں میں حادثات کے نتیجے میں 10کان کن ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صوبہ ہینان میں سونے کی دو کانوں میں حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 10ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق ابھی تک کئی کان کن پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔حکام نے بتایا کہ کانوں میں مضر صحت گیس کاربن مانوآکسائیڈ کی زیادہ شرح کے باعث ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :