دبئی میں ہیپاٹائٹس میں مبتلا شخص کی ویزہ کی غرض سےجھوٹے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی کوشش،عدالت میں مقدمہ درج

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:06

دبئی میں ہیپاٹائٹس میں مبتلا شخص کی ویزہ کی غرض سےجھوٹے میڈیکل ٹیسٹ ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء) :۔نائجیریا کا سیلز مین ،جوکہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے اس نے اپنے دوست کواپنے نام پر میڈیکل فٹنس کا ٹیسٹ دینے کے لئے مائل کیا۔اس پر غبن پر مبنی آفیشل کاغذات بنوانے کا مقدمہ درج ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ ز میں درج ہے کہ ایک 36 سالہ شخص نے اپنے دوست کو کہا کہ اسے ویزہ کے لئے فٹنس ٹیسٹ درکار ہے ، اور وہ اس کی جگہ یہ ٹیسٹ دے دے ۔

(جاری ہے)

تاہم اس کا دوست اس سینٹر میں جعلی ٹیسٹ کرواتے ہوئے پکڑاگیا کیونکہ عملے نے اس کے حلیے میں فرق کو پہچان لیا تھا۔اس کے محض ایک دن بعد اس سیلز مین کو 21 نومبر 2016 ءکو گرفتار کیا گیا۔پراسکیوشن کے کاغذات کے مطابق ، اس نے اپنے دوست کے اپنے نام پر ٹیسٹ کروانے کے لئے کاغذات جمع کروارکھے تھے۔جب سینٹر کے عملے نے اسے پہچان لیا تو وہ سینٹر سے بھاگ گ نکلا۔ اسے نے یہ ہی حرکت ریڈیالوجی سیکشن میں بھی کی تھی، جب وہ ایکس رے سینٹر میں20 نومبر 2016 ءکو گیاتھا۔ عدالت میں اس شخص کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :