عارف عباسی نے راجہ جنگ قصور میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:23

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عارف عباسی نے راجہ جنگ قصور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا،پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئے توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شجاعت حیدر اور فرمائش کو چیک پوسٹ پر دوران تلاشی فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا،نا معلوم ملزمان پولیس کے جوانوں پر فائرنگ کرتے آسانی سے فرار ہو گئے،کیا اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ابھی تک کتنے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔