وطن عزیز کی بقاء اورسلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائے گا، رانا محمد ارشد

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:23

وطن عزیز کی بقاء اورسلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائے گا، ..
لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ اس بار جس انداز میں یوم پاکستان منایا گیا اس نے تاریخ رقم کر دی ہے ، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کوبھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانا ہی ہماری منزل ہے جس کے لئے وزیراعظم محمدنوازشریف کی پرعزم قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب تیزرفتاری سے گامزن ہے،انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان مناتے وقت ہمیں ملک کی خدمت کے عزم کو مزید پختہ کرنا ہے، انہوںنے کہا کہ 23مارچ 1940ء کوحصول پاکستان کے لئے نشان منزل کا تعین ہوا جس کے بعد منظم جدوجہد کے ذریعے سات سال کے مختصر عرصہ میں آزادی نصیب ہوئی،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے دن رات محنت کرنا ہوگی تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا بھی تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا اوردہشتگردی سمیت دیگر مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لئے قومی یکجہتی کامظاہرہ کریں،انہوںنے قیام پاکستان میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی بقاء اورسلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔